facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سے چینی ناظم الامورکی ملاقات،سی پیک پرہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی ناظم الامور پینگ چن ژو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور پر چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اور اس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لئے تمام علاقائی ملکوں کوملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔معزز مہمان نے پاکستان میں سی پیک کے منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات اور علاقائی سلامتی کے لئے کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ اد ا کیا۔انہوں نے سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا اور تمام سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون مزید بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔