بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر گاڑی دڑادار سے صدہ جارہی تھی کہ مہورہ کے قریب گھات لگائے بیٹھے افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے میں موقع پر ہی 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال صدہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔