بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 میچز مکمل کر لیے

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کر لیا۔

افغانستان کے خلاف شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں شرکت کے بعد فخر زمان پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔

پاکستان کے لیے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔