واشنگٹن (نیوز ڈیسک) قانون منظور ہونے کے باوجود امریکا میں فائرنگ واقعات نہ تھم سکے، فائرنگ واقعات میں مزید 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ واشنگٹن کے علاقہ ٹاکوماسٹی میں ڈانس پارٹی کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی امریکی سینٹ کی منظوری کے بعد صدر جوزف بائیڈن نے اسلحہ کی روک تھام کے ایک ’’گن کنٹرول بل‘‘پر دستخط کئے تھے جبکہ امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنا شہریوں کا قانونی حق ہے اور انہیں اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔









