بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے خصوصی ٹکٹ پیکجز کا اعلان

ایشیا کپ 2025 کے منتظمین نے شائقین کرکٹ کے لیے تین خصوصی پیکجز متعارف کرا دیے ہیں، جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

پہلا پیکج 475 درہم کا ہے، جس میں شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور سب سے اہم پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچ دیکھ سکیں گے۔

دوسرا پیکج 525 درہم کا رکھا گیا ہے، جس میں سپر فور مرحلے کے تین میچ شامل ہیں۔

تیسرا پیکج بھی 525 درہم میں دستیاب ہوگا، جس میں سپر فور کے دو میچز اور فائنل دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انتظامیہ کے مطابق آنے والے دنوں میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ٹکٹ آفس کھول دیے جائیں گے تاکہ شائقین ٹکٹس بآسانی خرید سکیں۔