سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔
عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ کرتے انہیں اس سطح کی حمایت حاصل نہیں ہوتی تھی۔
یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دھونی کے امیج پر سوالیہ نشان ہے، جبکہ کئی مداحوں نے دھونی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کپتان ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرتے تھے۔
عرفان پٹھان کا یہ دعویٰ بھارتی کرکٹ کے ڈریسنگ روم کلچر پر ایک نئی بحث چھیڑنے کا باعث بن گیا ہے۔
Ms dhoni used to select those players who set hukka for him, i denied and i got dropped – Irfan Pathan pic.twitter.com/tlbFPvYZNU
— Popa 🇮🇳 (@rafalekohli) September 1, 2025









