بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا واقعی مر گیا ہوں؟  ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل

سوشل میڈیا پر اُس وقت ہلچل مچ گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق افواہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگیں۔ 79 سالہ ٹرمپ کے انتقال کی “خبریں” اتنی سنجیدگی سے گردش کرتی رہیں کہ نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ صحافیوں اور بعض امریکی حکام کو بھی چند لمحوں کے لیے تشویش لاحق ہو گئی۔
ان افواہوں میں اتنا زور تھا کہ کچھ بڑے اکاؤنٹس نے بھی انہیں ری شیئر کیا، جس سے ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی۔ لیکن جلد ہی ٹرمپ کی نئی تصاویر اور مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنا شروع ہو گئیں — جن میں وہ نہایت مطمئن انداز میں گالف کھیلتے نظر آئے۔
صحافیوں نے جب اس افواہ پر خود ٹرمپ سے سوال کر لیا تو وہ مسکرا کر بولے ،کیا واقعی؟ مجھے تو خود پتا نہیں چلا کہ میں مر گیا ہوں! نہ میں نے یہ افواہیں دیکھیں اور نہ ان پر دھیان دیا۔”
انہوں نے ان خبروں کو “پاگل پن” اور “جھوٹی خبر” قرار دیا اور ہنستے ہوئے کہا میں کہیں نہیں جا رہا!
ٹرمپ نے بتایا کہ ان کا ویک اینڈ خاصا مصروف گزرا۔
انہوں نے کئی انٹرویوز دیے، اپنی سوشل میڈیا ایپ “ٹروتھ سوشل” پر اہم پوسٹیں کیں، اور سب سے بڑھ کر، ورجینیا کے اپنے گالف کلب میں خوب وقت گزارا۔