ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار ہوں اور اگر زیلنسکی ماسکو آنا چاہیں تو ملاقات ممکن ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے مخالف ہیں اور ہم یوکرین کے علاقوں پر قبضے کے لیے نہیں بلکہ وہاں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا اگر زیلنسکی سے ملاقات مناسب طریقے سے پلان کی جائے تو میں ان سے ملنے کے لئے تیار ہوں۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا چین کا حالیہ دورہ مثبت اور نتیجہ خیز رہا۔ چین سمیت دنیا بھر مین توانائی کی طلب بڑھ رہی ہے اور چین کے ساتھ کئے گئے معاہدے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئے گئے معاہدے چین کو عالمی منڈی میں مسابقتی فائدہ دیں گے جبکہ ہم چین کو گیس کی محفوظ اور مستحکم فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ چین کو 100 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ گیس فراہم کی جائےگی۔
زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار ہوں، روسی صدر








