بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی سانحہ اے پی ا یس پشاور میں زندہ بچ جانے والے احمد نوازکو آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور حملے میں بچ جانے والے احمد نواز کو باوقار اکسفورڈ یونین کا صدر بننے پر مبار کبادی ہے، وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک” عظیم اعزاز اور حوصلہ افزا سفر جو عزم اور سراسر قوت ارادی سے ہوا ہے۔ اے پی ایس پشاور پر ہولناک حملے میں بچ جانے والے احمد نواز باوقار آکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے ہیں۔ اس نے ہمارے نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ پاکستان کو تم پر فخر ہے احمد۔”