بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجستھان میں ڈھیل ڈیم پر کرتب دکھانے والا شخص پانی میں بہہ گیا، ویڈیو وائرل

راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور میں ڈھیل ڈیم پر ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم کے قریب کچھ لوگ کھڑے ہیں اور قریب ہی تعمیراتی کام جاری ہے۔ اسی دوران ایک شخص پانی کے تیز بہاؤ کے قریب جاتا ہے، توازن کھو بیٹھتا ہے اور لمحوں میں ڈیم کے ریلے میں بہہ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور متاثرہ شخص کی تلاش شروع کردی گئی۔


کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پانی میں بہنے والے شخص نے شراب پی رکھی تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا۔