اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے سے معذرت کرلی۔پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت کا آصف زرداری کو کہنا تھاکہ جن شرائط پر آپ پرویز الہی کو وزیراعلی بنانا چاہتے تھے ہم تیارہیں۔آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو جواب دیا کہ چوہدری صاحب، آپ نے بہت دیر کردی، آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا تو ہم نے دیگر آپشنز پر کام کیا۔آصف علی زرداری کا کا کہنا تھاکہ آپ نے شہبازشریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد انکار کیا، یہ سیاسی آداب کے خلاف ہے، آپ میرے لیے محترم ہیں، اس لییمسلم لیگ ن کی قیادت سے آپشن بی پربات کی جاسکتی ہے۔آپشن بی کے بارے میں حتمی فیصلے کا اختیار میاں نوازشریف کو دے دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آپشن بی کے تحت اپوزیشین اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائیگی اور ق لیگ کی موجودہ وفاق میں نمائندگی جاری رہے گی۔