بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ظالم باپ نے تین معصوم بچوں کو زندہ جلا دیا، خودکشی کرلی

بھارت کے ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک ایسا المناک واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 30 اگست کو پیش آیا، جب 38 سالہ گٹا وینکٹی شورلو نامی شخص، جو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کا رہائشی تھا، اپنے بچوں کو گھر سے باہر یہ کہہ کر لے گیا کہ انہیں کچھ دلانے جا رہا ہے۔ تاہم، ان معصوم بچوں کو معلوم نہ تھا کہ ان کا باپ انہیں موت کی طرف لے جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق وینکٹی شورلو نے بچوں کو مختلف مقامات پر لے جا کر ان پر پٹرول چھڑکا اوربے رحمی سے آگ لگا دی۔ بعد ازاں، اس نے خود کیڑے مار دوا پی کرتلنگانہ کے ویلڈنڈا منڈل میں خودکشی کر لی۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میںڈرونز کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا۔ تلاش کے دوران اپونتلا منڈل کے علاقے سوریاتھنڈا میں پتھروں کے درمیان دو بچوں کی جلی ہوئی باقیات ملیں، جن کی شناخت رگھو ورشنی اور شیودھرما کے طور پر کی گئی۔ بعد ازاں تیسری بچی کی باقیات بھی قریبی علاقے سے برآمد ہوئیں۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ وینکٹی شورلوکا اپنی بیوی سے کافی عرصے سے خاندانی تنازع چل رہا تھا، جو اس سانحے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔