بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بارشوں و سیلاب کے متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد، لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقد ایک جائزہ اجلاس میں کہی، جس میں بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فلڈ الرٹس سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ صرف ایک بار سفارتی ذرائع سے آگاہی دی گئی، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان ایسی صورتحال میں معلومات کے تبادلے کا کوئی باقاعدہ اور موثر طریقہ کار موجود نہیں۔

ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہی کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں بھرپور محنت سے کام کر رہی ہے۔ بلاول نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم زرعی ایمرجنسی کا اعلان کریں کیونکہ سیلاب نے پنجاب کے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو فوری طور پر بیج اور کھاد میں ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ کاشتکاری شروع کر سکیں۔