لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال کیمپ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جو 20 روز تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ میں 11 کھلاڑی شریک ہوں گے جن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان **بابر اعظم**، **عبداللہ شفیق**، **ساجد خان** اور **کامران غلام** شامل ہیں۔ اس کے علاوہ **علی رضا، اذان اویس، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر** اور **شامل حسین** بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔
کھلاڑی 8 ستمبر کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے جبکہ باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔ کیمپ کا اختتام 28 ستمبر کو ہوگا۔
کیمپ کی نگرانی عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ **اظہر محمود** کریں گے جبکہ این سی اے کے کوچز اور اسٹاف معاونت فراہم کریں گے۔
ٹریننگ سیشنز کے دوران کھلاڑیوں کو سخت محنت کے ساتھ ساتھ **سناریو بیسڈ میچز** بھی کھلائے جائیں گے تاکہ انہیں حقیقی میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
NCA red-ball camp from Tuesday
Details here ⤵️ https://t.co/fOEvmzhcVy
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 6, 2025









