بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا کی مہنگی ترین بجلی،434روپے فی یونٹ

 برطانوی جزائر کے تحت خودمختار جزیرہ ’’سارک‘‘ اس وقت دنیا کی مہنگی ترین بجلی فراہم کرنے والا علاقہ بن چکا ہے، جہاں فی یونٹ قیمت حالیہ ہفتوں میں01.13 اسٹرلنگ پونڈتک پہنچ گئی ہے۔ جو پاکستانی 434روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ قیمت دنیا بھر میں بجلی کے سب سے مہنگے نرخوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
جزیرے کے واحد بجلی فراہم کنندہ سارک الیکٹرسٹی لمیٹڈ (SEL) کے مالک ایلن وٹنی پرائس کے مطابق، قیمت میں اس شدید اضافے کی وجہ جزیرے کی حکومت کے ساتھ ممکنہ قانونی تنازعہ سے متعلق اخراجات ہیں۔
ماہرین معاشیات ڈاکٹر دلیپ جینا اور ٹام ملر کے مطابق، یہ فی یونٹ بجلی کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے، جو چھوٹی آبادی، پرانے انفرا اسٹرکچر، اور ڈیزل پر انحصار کی وجہ سے ہے۔
بجلی کی ترسیل کے لیے ڈیزل ایندھن کو کشتی کے ذریعے قریبی جزیرے’’گرنسی‘‘ سے لایا جاتا ہے، جب کہ موجودہ بجلی کا نظام ماہرین کے مطابق خطرناک اوراپنی عمر پوری کر چکا ہے۔
اس وقت سارک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت دنیا میں سب سے زیادہ ہو چکی ہے، جس کی وجہ محدود وسائل، فرسودہ نظام اور قانونی اخراجات بتائے جا رہے ہیں۔