جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں سمندری طوفان پیپاہ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ تیز رفتار ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، گاڑیاں الٹ گئیں اور متعدد مقامات پر نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، طوفان کوچی اورواکایاما سے ٹکرا چکا ہے، جبکہ شیزوکا اور دیگر قریبی شہروں میں بھی شدید بارشوں اور آندھی کی اطلاعات ہیں۔ طوفان سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں24 افراد زخمی ہوئے ہیں اور220 سے زائد عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔
تیز ہواؤں کے باعث درجنوں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ کئی گاڑیاں سڑکوں پر اُلٹ گئیں۔واکایاما اور ملحقہ علاقوں میںسیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام نے متاثرہ علاقوں میںہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
جاپان میں سمندری طوفان’’پیپاہ‘‘ کی تباہ کاریاں، چھتیں اُڑ گئیں








