اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانفشانی اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔
1965 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ فضائیہ کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا اور معرکہ “حق بنیان المرصوص” میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ان کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت نے دنیا کو حیران کیا اور یہ جدید صلاحیتیں آج بھی قومی دفاع کی مضبوط ضمانت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود اور سالمیت کا ہمیشہ بھرپور دفاع کیا اور یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے گی









