بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا اور وینزویلا میں کشیدگی، ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیج دیے گئے

واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ڈرگ کارٹلز کے خلاف جاری بحری آپریشن کا حصہ ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ وینزویلا کے صدر خود ایک بڑے منشیات کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔

وینزویلا کے صدر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دراصل وینزویلا کے تیل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

حالیہ کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق اس کشتی میں اسمگلرز امریکا کے لیے منشیات لے جا رہے تھے، کارروائی میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم وینزویلا نے اس واقعے کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔