بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ریکارڈ کے مزید قریب

لزبن (نیوز ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔


تفصیلات کے مطابق پرتگال نے اپنے پہلے کوالیفائنگ میچ میں آرمینیا کو 0-5 سے شکست دی۔ اس میچ میں رونالڈو نے دو گول اسکور کیے، جو ان کی ٹیم کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوئے۔

اس کارکردگی کے بعد فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 37 ہوگئی ہے، جبکہ میسی 36 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔


رونالڈو اب گولز کی دوڑ میں صرف دو گول پیچھے ہیں کارلوس روئز سے، جنہوں نے ورلڈکپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ 39 گول اسکور کر رکھے ہیں۔