بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو ایس اوپن: آرینا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) بیلاروس کی عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔


سبالینکا نے فائنل میں امریکا کی امانڈا اینی سیمووا کو شکست دی۔ فتح کے بعد وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنکھوں میں نمی لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں۔
یہ رواں سال ان کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، جبکہ اس سے قبل انہیں دو گرینڈ سلیم فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سرینا ولیمز کے بعد سبالینکا وہ پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل مسلسل دوسری بار اپنے نام کیا۔


سبالینکا اب تک چار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکی ہیں، جن میں 2023 اور 2024 کے آسٹریلین اوپن اور 2024 کا یو ایس اوپن شامل ہیں۔