لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) معروف امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور بزنس وومن سلینا گومز کی شادی کی ممکنہ تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ سلینا گومز اپنے 37 سالہ منگیتر اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے رواں ماہ کے اختتام پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں ہوں گی، جن میں قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ اور ان کے منگیتر ٹریوس کیلسی، دیگر ہالی ووڈ اسٹارز اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی جبکہ دسمبر 2024 میں اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔









