جہانیاں (نیوز ڈیسک) کبڈی کے معروف کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماکھا جٹ کو وہاڑی میں جاری میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے کھلاڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری محمد سرور رانا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں ایک کھلاڑی کا انتقال پوری کبڈی برادری کے لیے صدمے کی بات ہے۔