بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص نتائج، 15 اسکول پرنسپل معطل

خیبرپختونخوا میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں خراب کارکردگی پر صوبے کے مختلف اسکولز کے 15 پرنسپلز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے کیا گیا، جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کن اسکولز کے پرنسپلز معطل ہوئے؟
اعلامیے کے مطابق، جن اسکولز کے پرنسپلز کو معطل کیا گیا اُن میں شامل  ورکنگ فولکس گرامر اسکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، اور ہری پور ٹو، اسکولز واقع حطار، کرک، کوہاٹ ون اور کوہاٹ ٹو، پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات کے اسکولزشامل ہیں۔
اس کے علاوہ تحت بائی اور ورکنگ فولکس گرامر ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپلز کو بھی ناقص تعلیمی نتائج کی بنیاد پر معطل کر دیا گیا ہے۔
 عارضی انتظامات بھی کر دیے گئے
معطل کیے گئے پرنسپلز کی جگہ فی الحال وائس پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کو اسکولز کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو۔
یہ کارروائی میٹرک کے امتحانات میں تسلسل کے ساتھ سامنے آنے والی ناکافی تعلیمی کارکردگی کے بعد کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اداروں کو جوابدہ بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔