بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیالو کمر کس لو! آئندہ بھی کامیابی تمہاری منتظر ہے، آصف علی زرداری

کراچی(نیوزڈیسک)سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی درحقیقت عوام کی کامیابی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں پیپلز پارٹی کے صدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پی پی امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیالوں کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی۔
آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جیالو! اب بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کمر کس لو، اس بار بھی فتح آپ کی منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے بلدیاتی مسائل کو حل کرنے اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔