تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں ایرانی صدر اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیلی ریاست مسلسل شرمناک جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، انہیں محض بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ عملی طور پر اسرائیل سے ہر طرح کے تعلقات توڑ دینے چاہئیں۔
سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ اس وقت اسرائیل کے خلاف عوامی سطح پر نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ تیزی سے سفارتی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔









