لاہور (اسپورٹس ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا پریکٹس میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔
میچ میں ٹیم گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 217 رنز بنائے۔ جواب میں ٹیم وائٹ نے 20 اوورز میں 101 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ آگے نہ بڑھ سکا۔
واضح رہے کہ یہ کیمپ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے لگایا گیا ہے۔ مہمان ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔