اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رینجرز کے شہید جوان کے اہلخانہ سے تعزیت کے دوران بھارت نے ڈرون بھیج کر اپنی بوکھلاہٹ ظاہر کر دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ رکن اسمبلی احمد اقبال اور وسیم بٹ کے ساتھ گزشتہ رات ورکنگ باؤنڈری کے آخری گاؤں کا دورہ کیا، جہاں رینجرز کے جوان ریلے میں بہہ کر شہید ہوئے تھے۔ اسی موقع پر بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجا گیا جو گاؤں میں آ گرا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کی گھبراہٹ اور غیر سنجیدگی اب آخری درجہ کو چھو رہی ہے، مگر پاکستانی عوام اور فورسز اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔









