بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر پی پی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر پی پی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ لوگوں نے مذہب یا نسل پرستی کی بنیاد پر سیاست کو مسترد کر دیا اور پرامن، خوشحال، ترقی پسند سندھ کا انتخاب کیا، عوام نے کل کے انتخابات میں جناح کا انتخاب کیا۔