تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ایئرپورٹ پر یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا دھماکہ خیز ڈرون ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں امدادی اداروں نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون نے ایئرپورٹ کے پسینجر ٹرمینل کو نشانہ بنایا جس کے بعد جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
اس واقعے سے کچھ دیر قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یمن سے آنے والے تین ڈرون فضا میں ہی مار گرائے ہیں۔









