بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ اب تک دستیاب، وجہ سامنے آگئی

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے لیکن حیران کن طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کے ٹکٹ اب تک دستیاب ہیں۔

عام طور پر روایتی حریفوں کے میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں، مگر اس بار صورتحال مختلف ہے۔ شائقین کے مطابق اس کی بڑی وجہ منتظمین کی جانب سے نیا ’پیکج سسٹم‘ ہے۔

گزشتہ ٹورنامنٹس میں مداح صرف پاک بھارت میچ کا ٹکٹ خرید سکتے تھے، لیکن اس بار شرط رکھی گئی ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے خواہشمند کئی میچز کے ٹکٹ بنڈل کی صورت میں خریدیں۔ اس اقدام کو بنڈل پیکج کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد دوسرے میچز کے ٹکٹ بھی بیچنا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پیکج میں سپر فور مرحلے اور فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہیں۔