بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ان ممالک پر سخت اقدامات کیے جائیں گے جو امریکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیتے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو بلیک لسٹ کیا جا سکے گا اور ان کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔ ان پابندیوں میں برآمدات پر روک، سفری رکاوٹیں، ویزا معطلی، اور امریکا میں داخلے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشی اور قانونی کارروائیاں بھی کی جا سکیں گی۔

حکم نامے کے تحت امریکی وزیر خارجہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ تاہم اس میں یہ گنجائش بھی رکھی گئی ہے کہ اگر کوئی ملک حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کو رہا کر دے اور آئندہ اس نوعیت کی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت دے تو اس کی نامزدگی ختم کر دی جائے گی۔

یہ اقدام امریکی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت بیرون ملک امریکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔