بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی گرلز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ ربوٹکس اولمپیاڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی گرلز ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ عالمی مقابلہ رواں سال نومبر میں سنگاپور میں منعقد ہوگا۔

اس اعزاز کو حاصل کرنے والی تینوں طالبات کا تعلق کراچی سے ہے۔ ایمان زہرہ مرچنٹ، عنایہ انس اور عائرہ رضوی آٹھویں جماعت کی طالبات ہیں جن کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

یہ ٹیم پہلے سندھ کپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہے جبکہ قومی سطح کے مقابلے میں دوسری پوزیشن پر رہی۔ دونوں ایونٹس ورلڈ روبوٹکس اولمپیاڈ کی سرپرستی میں منعقد کیے گئے تھے۔

پاکستانی طالبات کی اس کامیابی کو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ پہلی بار ملک کی گرلز ٹیم دنیا کے بڑے روبوٹکس مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔