بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہین آفریدی نے کس کھلاڑی کو مشکل ترین قرار دیا؟

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے کیریئر میں انہیں سب سے مشکل بیٹر جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ لگے۔

برٹش پاکستانی یوٹیوبر نبیل مسرت کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ آملہ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے کھیل چکے ہیں، اور انگلینڈ میں کھیلے جانے والے وائٹلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی ان کے مدِ مقابل آئے۔ ان کے مطابق ہاشم آملہ ایک انتہائی مضبوط حریف تھے جن کے خلاف بولنگ ہمیشہ مشکل رہی۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آملہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے بھی زیادہ مشکل ہیں، شاہین نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی جگہ ایک بہترین اور منفرد کھلاڑی ہیں، مگر ان کے نزدیک سب سے سخت بیٹر ہاشم آملہ ہی ہیں۔

شاہین کے اس بیان کو کرکٹ حلقوں میں دلچسپ بحث کا موضوع بنایا جا رہا ہے، کیونکہ اکثر کھلاڑی ویرات کوہلی کو سب سے مشکل بلے باز قرار دیتے ہیں۔