بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نواز شریف کے خلاف مبینہ الزام والی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

منگل کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں مجھے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کسی میٹنگ میں نواز شریف اور دیگر نے عمران خان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی ایسا الزام عائد نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس بات کا سوچ سکتے ہیں۔ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کے لیے ان کے دل میں عزت و احترام ہے اور وہ ان پر کسی بھی قسم کا بے بنیاد الزام نہیں لگا سکتے۔

سیاسی حلقوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اور پروپیگنڈے کے ذریعے سیاستدانوں کے بیانات کو مسخ کرنے کا رجحان خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، جس سے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں۔