اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن کو ایک اور جھٹکا ،مزید دو ارکان اسمبلی حکومت کیمپ میں شامل ہوگئے ۔
حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے مزید دو ارکان نے بدھ کو اسلام آبا دمیں وفاقی وزراء سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اب تک 9ارکان حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کراچکے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمت عملی کے تحت حکومت کی طرف سے ان ارکان کے نام ظاہر نہیں کئے جا رہے ہیں ۔