بنوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنے الخوارج کے بزدلانہ حملے میں شہیدہونے والے میجر عدنان اسلم (عمر 31 سال، رہائشی راولپنڈی) کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ وہ دورانِ علاج کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
نماز جنازہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمدآصف، وزیر اطلاعات اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، حاضر سروس فوجی و سول افسران اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے شہید کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے وطن کا ایک بہادر بیٹا کھو دیا جس کی جرات اور قربانی قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ وہ پاکستان کے بہترین سپوتوں میں سے ایک تھے – جن کی ہمت، حب الوطنی اور قربانی کا جذبہ ناقابلِ شکست تھا۔
انہوں نے کہاکہ میجر عدنان کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر پوری طرح قائم ہیں۔
شہید افسر کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
وزیراعظم،فیلڈمارشل کی میجر عدنان اسلم شہید کی نمازجنازہ میں شرکت








