بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل کا دوحہ میں مذاکرات کیلئے موجود حماس قیادت پر حملہ، خالد مشعل، خلیل الحیا اور دیگر رہنما شہید

قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فضائی حملے حماس کے سینئر رہنما خالد مشعل، خلیل الحیا اور ظہیرجبرین شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحا میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکے حماس کے سینیئر اہلکاروں کے خلاف حملے کا نتیجہ ہیں۔
آئی ڈی ایف اور شن بیٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کیے گئے حملے میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دوحا میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دوحا کے علاقے قطارہ میں 6 دھماکے سنے گئے۔
حماس کے نمائندے مذاکرات کےلیے قطر میں موجود تھے۔
حوثیوں کے وزیراعظم اور القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے بیرون ملک موجود حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے اپنے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے والی میٹنگ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوج کو کسی بھی جگہ اپنے اہداف کو حیران کرنے اور ان تک پہنچنے کے لیے مزید حملے کرنے چاہئیں۔
فوج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ “غزہ شہر میں حماس کے خلاف لڑائی میں مسلسل شدت لانے کی تیاری کے لیے” اس ہفتے مزید بہت سے ریزرو فوجی جمع ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کی زیادہ تر قیادت بیرون ملک ہے ہم ان تک بھی پہنچیں گے۔
حماس کے ترجمان ابو عبیدہ، یمن، لبنان، شام اور دیگر علاقوں میں حملوں کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ یہ حملے ختم نہیں ہوں گے۔
اسرائیل نے جولائی 2024 میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کیا تھا کہ جب کہ بیرون میں حماس کے مرکزی رہنماؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل نے غزہ میں حالیہ حملے کے دوران مزاحمتی تنظیم حماس کے دو سینئر کمانڈرز کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیاتھا
اسرائیلی فوج نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھاکہ اس نے شمالی اور وسطی غزہ میں حماس کے خلاف کارروائیوں میں کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر کو شہید کیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کی 99ویں ڈویژن اور شن بیٹ کی مشترکہ کارروائی میں احمد ابو ضیف کو شہید کر دیا گیا جو ان کے مطابق 2024 سے زیتون بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ احمد ابو ضیف نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف درجنوں حملوں اور گھات لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

صیہونی فوج نے طالب صدیقی طالب ابو عطیوی کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کہ حماس کے عسکری ونگ میں نخبہ میں کمانڈر ہیں۔

ابو عبیدہ

واضح رہے کہ اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم حماس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

حماس نے اپنے رہنما محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل نے چند ماہ قبل کہا تھا کہ اس نے مئی میں ایک حملے میں محمد سنوار کو نشانہ بنایا تھا۔

حماس محمد سنوار غزہ
حماس کی جانب سے سنوار کی موت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، تاہم گروپ کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ان کی تصاویر شائع کی گئیں اور انھیں شہید قرار دیا گیا۔

محمد سنوار اسلامی دھڑے کے سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے، جنھوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، اور جسے اسرائیل نے ایک سال بعد لڑائی میں شہید کر دیا تھا۔ بھائی کی شہادت کے بعد انھیں گروپ کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز کیا گیا۔

محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کے ساتھ ہی اب ان کے قریبی ساتھی عزالدین حداد پورے علاقے میں حماس کے مسلح ونگ کے انچارج رہ گئے ہیں، حداد اس وقت شمالی غزہ میں آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ادھر قطر نے دارالحکومت میں اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی یہ مجرمانہ جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی جارحیت قطری عوام اور مقیم افراد کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
قطری وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ اسرائیلی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خطے کے امن و سلامتی سے مسلسل کھلواڑ ناقابل قبول ہے۔