بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر آصف زرداری رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے  

صدر آصف علی زرداری رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے انہیں چینی ہم منصب نے دورے کی دعوت دی ہے۔
وہ 12 ستمبر کو چین روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی چین جائیں گی۔
ان کی دورہ چین کے دوران اعلیٰ سطح ملاقاتیں طے ہیں اور وہ چینی ہم منصب سمیت چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
صدر پاکستان کی چینی قیادت سے سی پیک سمیت دو طرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر آصف زرداری کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کی تھی اور مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کی تھیں۔