بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر سندھ کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے دورے پر موجود ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت سنگین ہے، اس لیے تمام منتخب اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں موجود رہیں اور عوام کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

کامران ٹیسوری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ راشن، پینے کے پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔