بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شان مسعود کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے 12 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 43ویں پاکستانی بلے باز ہیں۔

کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے گلوسٹر شائر کے خلاف میچ کے دوسرے روز 80 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔

دوسرے دن کے اختتام پر لیسٹر شائر نے چار وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا لیے تھے تاہم اب بھی اسے 212 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔