بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہار ماننے والا نہیں، مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں، مزید مہنگائی ہو گی، عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت ہار ماننے والا نہیں ہوں، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی، ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔
سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں ہار ماننے والا نہیں ہوں، چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر آئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں، اس وقت پوری توجہ ضمنی انتخابات کی طرف ہیں۔