بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین میں انفلوئنسر نے پبلک میں لیپ ٹاپ چھوڑ دیا، آگے کے منظر نے سب کی آنکھیں کھول دیں

پیرس کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹِنچو نے چین میں ایک منفرد سوشل تجربہ کیا جس نے دنیا بھر میں بحث چھیڑ دی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹنچو نے اپنا لیپ ٹاپ 30 منٹ کے لیے ایک مال میں رکھ کر چھوڑ دیا اور خود دور سے نگرانی کرتے رہے۔ حیرت انگیز طور پر اس دوران کسی نے لیپ ٹاپ کو چھوا تک نہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں ٹنچو نے لکھا کہ “پیرس واپس جا کر یہ سب ناقابلِ یقین لگے گا۔ وہاں میں ایک لمحے کے لیے بھی اتنی قیمتی چیز اکیلی نہیں چھوڑ سکتا۔ لیکن چین میں صورتحال بالکل مختلف ہے، یہاں عوامی اعتماد اور سیکیورٹی کا معیار بہت بلند ہے۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ لاپرواہی نہیں تھی بلکہ چین کے سماجی اصولوں اور چھوٹے جرائم کی کمی کو پرکھنے کا ایک تجربہ تھا۔


ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے اپنے اپنے ملک کے تجربات شیئر کرنا شروع کر دیے۔ ایک برازیلی صارف نے لکھا: “ہمارے یہاں لیپ ٹاپ تو دور کی بات، کرسی اور میز بھی ساتھ لے جاتے۔” جنوبی افریقی صارف نے کہا: “یہاں تو ہاتھ سے ہی چیز چھین لی جاتی ہے، چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔”

چین میں رہنے والے ایک صارف نے تبصرہ کیا: “میں نے اپنا پرس اور فون جس میں 10 ہزار یوان تھے، ریستوران میں چھوڑ دیا تھا۔ آٹھ گھنٹے بعد لوٹا تو سب کچھ وہیں موجود تھا۔ اس دن سے مجھے بیجنگ اور چین سے محبت ہو گئی۔”