بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، کابینہ اجلاس کے 5 نکاتی ایجنڈا کے مطابق قومی ویسٹ منیجمنٹ پالیسی 2022 کابینہ میں پیش ہوگی جبکہ مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی، قانون سازی کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی اینجڈے کا حصہ ہوگی، الیکٹرک پنکھوں کے توانائی سے متعلق معیار مقرر کرنے کی منظوری کو ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔