بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رونالڈو کا ایک اور سنگِ میل، ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ریکارڈ برابر کر دیا

فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ منگل کی رات پرتگال نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں ہنگری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ میچ کے دوران رونالڈو نے ایک شاندار گول کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ایک اہم اعزاز بھی حاصل کیا۔
اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 39 گول مکمل کر لیے، جو اب تک کے سب سے زیادہ ہیں۔ اس ریکارڈ میں وہ اب گوئٹے مالا کے کارلوز روئز کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔
مزید برآں، 40 سالہ اسٹار کے انٹرنیشنل گولز کی مجموعی تعداد اب 141 ہو چکی ہے۔یہ نہ صرف پرتگال بلکہ دنیا کے چند بہترین فارورڈز میں ان کا منفرد مقام ظاہر کرتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رونالڈو نے سعودی سپر کپ کے فائنل میں النصر کی جانب سے الاہلی کے خلاف گول کر کے کلب کے لیے 100 گولز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نےچار مختلف کلبوں کی جانب سے کھیلتے ہوئے 100 یا زائد گول کیے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف میدان میں بلکہ ریکارڈ بکس میں بھی مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں — اور لگتا ہے، ان کے لیے عمر محض ایک عدد ہے۔