بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کوتمام باتیں بتا دیں،بلیک میلنگ کی سوچ رکھتے ہیں نہ کوئی ڈیمانڈز ہیں،وسیم اختر

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے کہاہے کہ ہم نے پرسوں وزیراعظم کے سامنے تمام باتیں رکھ دی ہیں، ہم کوئی ایسی سوچ نہیں رکھتے کہ بلیک میلنگ یا کوئی ڈیمانڈز ہیں۔پیرکی شب نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ سے ہماری ٹائم لائن طے ہوئی تھی ،دوہفتے پہلے پی پی سے کہاتھا کہ بہت ٹائم ضائع ہوچکا ہے ، مزیدٹائم ضائع ہوتا ہے تو ووٹرہم سے سوال کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پرسوں وزیراعظم کے سامنے تمام باتیں رکھ دی ہیں،ہم کوئی ایسی سوچ نہیں رکھتے کہ بلیک میلنگ یا کوئی ڈیمانڈز ہیں۔وسیم اخترنے کہا کہ این اے 240کے انتخابی نتائج پر ہمیں بہت تشویش ہے۔