بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان کپتان راشد خان بھائی کی دعائے مغفرت کے لیے وطن پہنچ گئے

کابل(اسپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان انتقال کر جانے والے اپنے بڑے بھائی کی دعائے مغفرت میں شرکت کے لیے دبئی سے افغانستان پہنچ گئے۔

ننگرہار میں اپنے آبائی علاقے میں راشد خان نے مرحوم بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے ایصال ثواب کے لیے مقامی مسجد میں ہونے والی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اہل خانہ کے مطابق جمعرات کو کابل میں بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ہوگی۔

راشد خان کے بھائی طویل عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ کپتان نمازِ جنازہ میں شریک نہ ہو سکے تھے کیونکہ اس وقت وہ ایشیا کپ میں افغان ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

راشد خان ہانگ کانگ کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کے بعد کابل پہنچے۔ وہ 16 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف دوسرا میچ کھیلنے کے لیے دوبارہ دبئی لوٹیں گے۔

یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے افغان ڈریسنگ روم میں جا کر راشد خان سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی تھی۔