بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت میں شدت آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مخالفت کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں میچ پر پابندی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت سے ہی انکار کر دیا۔

بینچ نے مختصر ریمارکس دیے کہ یہ صرف ایک میچ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کی صورت میں ایک اور مقابلہ جبکہ فائنل تک رسائی کی صورت میں تیسرا ٹاکرا بھی متوقع ہے۔