کیپ ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 14 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پروٹیز اننگز صرف 7.5 اوورز تک محدود رہی۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
South Africa hold their nerve in wet conditions to take the first #ENGvSA T20I 🙌
Scorecard 📲 https://t.co/0P8fwoHoHW pic.twitter.com/l1Nyhkx2Ca
— ICC (@ICC) September 10, 2025
مزید بارش کے باعث انگلینڈ کو پانچ اوورز میں 69 رنز کا ہدف ملا مگر انگلش ٹیم پانچ وکٹوں پر صرف 54 رنز بنا سکی۔ جوز بٹلر 25 اور سیم کرن 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان ہیری بروک اور فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش اور مارکو جینسن نے دو، دو جبکہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔