بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماہرین نے سفید بال دوبارہ سیاہ کرنے کا طبی علاج ڈھونڈ لیا

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے یوئی یانگ (Yueyang) اسپتال کے ماہرین نے سفید بالوں سے پریشان لاکھوں مرد و خواتین کے لیے خوشخبری سنا دی۔

ماہرین کے مطابق اب ایک جدید طبی علاج کے ذریعے سفید ہوتے بال دوبارہ سیاہ کیے جا سکتے ہیں۔

بال کیوں سفید ہوتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق بالوں کی جڑوں میں موجود میلانوسائٹ خلیے (melanocyte cells) جب غیر فعال ہوجاتے ہیں تو وہ میلانن (melanin) بنانا چھوڑ دیتے ہیں، یہی مادہ بالوں کو قدرتی رنگ دیتا ہے۔

نئی دریافت

چینی ماہرین نے تحقیق کے دوران یہ معلوم کیا کہ اگر وٹامن بی 12 کی ایک مخصوص شکل adenosylcobalamin انجکشن کے ذریعے دی جائے تو یہ خلیے دوبارہ فعال ہوجاتے ہیں اور میلانن پیدا کرنے لگتے ہیں۔

علاج کا دورانیہ

یہ انجکشن مریض کو ہفتے میں ایک بار دیا جاتا ہے، اور یہ سلسلہ تین سے چھ ماہ تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران بال آہستہ آہستہ اپنی قدرتی سیاہی واپس حاصل کر لیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ علاج نوجوانی ہی میں سفید بالوں سے پریشان افراد کے لیے بڑی امید ہے۔