facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکمت عملی بنالی ،کوئی رکن منحرف ہوا توآرٹیکل63لاگو کریں گے،اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی بنالی ہے، تحریک عدم اعتماد والے دن ہمار ا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائےگا، اگرکوئی رکن گیا تو آرٹیکل63کے تحت کارروائی کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمرنے کہاکہ کوئی رکن ہدایت کے باوجود اسمبلی جاتا ہے آرٹیکل 63لاگر کریں گے ،اس آرٹیکل کے تحت منحرف رکن اپنی رکنیت سے جا سکتا ہے،اگر کوئی رکن غیر آئینی کام کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمارنہیں ہونا چاہئے ۔ایک سوال پر اسد عمر نے کہاکہ راولپنڈی بہت اچھا شہرہے ، میں اکثر جاتا رہتا ہوں،راولپنڈی کا موسم بہت اچھاہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لائی تو ارکان پور ے کرنااپوزیشن کی ہی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن ارکان کو پیشکش ہوئی انہوں نے آکر بتایا کہ کتنی آفر ہوئی ہے؟